یو اے ای کی نیشنل آئل کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر حملہ کیا گیا، جس سے عملے کے 11 ارکان زخمی ہوگئے۔
ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا ایک بحری جہاز گزشتہ شب آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا، جب اس پر نامعلوم سمت سے حملہ کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں جہاز پر سوار عملے کے 11 ارکان شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس واقعے کے بعد بحری جہازوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی سپلائی کے لیے ایک انتہائی حساس اور اہم آبی گزرگاہ مانی جاتی ہے۔






