تازہ ترین
کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
دنیا

بحری بیڑے کی موجودگی پر نظر ہے، امریکہ کی ہر غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، سربراہ ایرانی فوج

ایرانی فوج

ایرانی فوج کے سربراہ نے تیسرے امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا کی موجودگی پر کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج دشمن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے تیسرے طیارہ بردار بحری بیڑے کی آمد کے بعد ملک کی مسلح افواج دشمن کی ہر نقل و حرکت کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی غلطی یا جوابی قدم کا انتہائی سخت اور تباہ کن جواب دیا جائے گا، تہران انہیں ایسا سبق سکھائے گا، جو خطے کے تمام ممالک کے لیے ایک عبرت ناک انتباہ ثابت ہوگا۔

اس سے قبل پیر کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ امریکی بحریہ کا طیارہ بردار بحری بیڑا تھیوڈروز روزویلٹ خلیجی خطے میں پہنچ چکا ہے، جو پہلے سے موجود جارج بش اور جارج واشنگٹن نامی بحری بیڑوں کے ساتھ شامل ہو گیا ہے۔