تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
دنیا

جوہری تنصیبات پر حملوں پر مغربی خاموشی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایرانی سفیر

جوہری تنصیبات

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام حسین درزی نے پرامن جوہری تنصیبات پر امریکی اسرائیلی جارحیت پر مغربی خاموشی کو دوہرے معیار قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام حسین درزی نے نیویارک میں مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے سے متعلق کانفرنس کے ساتویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن وہ ایران پر ہونے والی غیر معمولی جارحیت کی مذمت کرنے سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے اس دوہرے معیار کو کانفرنس کے وقار اور اس کے اصولوں کی شدید خلاف ورزی قرار دیا۔ غلام حسین درزی نے زور دیا کہ ان مجرمانہ کارروائیوں کی بھرپور مذمت کی جانی چاہئے۔

انہوں نے ان پڑوسی ممالک کے کردار کی بھی سخت مذمت کی، جنہوں نے اس جارحیت کے لیے اپنی سرزمین اور فوجی اڈے فراہم کیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف ایرانی دفاعی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت جائز دفاع کے حق کا حصہ ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب پرامن تنصیبات پر حملوں پر خاموشی اختیار کی جائے گی تو عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدوں کی کیا وقعت رہ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں سے پاک زون کے قیام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، لیکن اس راہ میں اصل رکاوٹ اسرائیلی رجیم کا جوہری ہتھیار ترک نہ کرنا اور امریکی حمایت ہے۔