امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی کو تاریخ کی سب سے بڑی ناکہ بندی قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یوم تشکر کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ جب سے یہ ناکہ بندی عائد کی گئی ہے، کوئی ایرانی جہاز اسے توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ یہ ناکہ بندی گزشتہ اپریل میں لگائی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کے راستے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں تیل منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے پاس اب میزائل داغنے کی محدود صلاحیت رہ گئی ہے۔






