افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مختلف صوبوں میں ہونے والی کارروائیوں میں 3 طالبان اہلکار ہلاک ہو گئے۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ سرپل، فاریاب، غور اور پکتیا میں قابض رجیم کے خلاف کارروائیوں میں 3 طالبان اہلکار ہلاک ہو گئے۔
افغان مسلح گروہ کے مطابق ضلع کوہستانات میں افغان طالبان رجیم کے انٹیلی جنس اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا۔ غور کے ضلع دولینہ میں محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔
دوسری جانب طالبان مخالف گروپ افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ کنڑ میں چوکی پر حملہ کر کے ایک طالبان جنگجو کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق افغانستان میں مسلح گروہوں کی بڑھتی کارروائیاں طالبان رجیم کی کمزور سیکیورٹی گرفت اور داخلی عدم استحکام کی عکاس ہیں۔






