تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
دنیا

امریکا نے ایران کے خلاف حملوں میں مصنوعی ذہانت استعمال کی، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا الزام

مصنوعی ذہانت

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف مہلک حملوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کیا، سفیر نے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر غلام حسین درزی نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ واشنگٹن نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران اہداف کی شناخت اور ترجیح طے کرنے کے ساتھ ساتھ حملوں کے نقاط فراہم کرنے کے لیے جدید مصنوعی ذہانت کے نظام استعمال کیے۔

درزی نے کہا کہ نہ تو جدید ٹیکنالوجی اور نہ ہی نجی کمپنیوں کی شمولیت امریکا یا اسرائیلی حکومت کو عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزیوں پر جوابدہی سے بچا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سمیت تنازعات میں مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا استعمال سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے، ایرانی سفیر نے مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کی اقوام متحدہ کی قیادت میں نگرانی کا مطالبہ کیا۔