تازہ ترین
کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
دنیا

سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنے والا بھارتی ایجنٹ نکھل گپتا انجام کے قریب پہنچ گیا

بھارتی

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی شہری کو سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے کیس میں امریکی عدالت کی جانب سے عنقریب بڑی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر بیرون ملک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا اب امریکی قانون کے شکنجے میں مکمل طور پر آ چکا ہے۔

بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق امریکی پراسیکیوٹرز نے امریکہ میں قتل و غارت گری میں ملوث را کے ایجنٹ نکھل گپتا کے لیے چوبیس سال سے زائد قید کی سزا کی سفارش کر دی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو بیس نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔

مئی 2023 میں را کے ایجنٹ وکاس یادو نے سکھ رہنما کے قتل کے لیے نکھل گپتا کو بھرتی کیا تھا اور را نے اسے اضافی رقم دینے کے ساتھ ساتھ منشیات بردار طیارے کی منی پور ایئرپورٹ پر کلیئرنس اور اسلحے کی خرید و فروخت میں مدد کی پیشکش بھی کی تھی۔

گزشتہ سال سماعت کے دوران بھارتی شہری نکھل گپتا اور وکاس یادو کا پاکستان اور نیپال میں ایک اور قتل کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف ہوا تھا اور نکھل گپتا نے پاکستان میں ایک ہدف کے قتل کے سلسلے میں بھی را ایجنٹ وکاس یادو سے رابطہ کیا تھا۔ دونوں بھارتی شہری کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

واضح رہے کہ نکھل گپتا تیرہ فروری 2026 کو را کے ایجنٹ سے روابط، سکھ رہنما کے قتل کی سازش، قتل کے لیے اجرت دینے اور منی لانڈرنگ کے الزامات تسلیم کر چکا ہے۔