سعودی سفارتخانے کے مطابق 24 ستمبر سے 24 نومبر کے درمیان یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 209 فضائی خطرات کو روک کر ناکام بنایا ہے۔
امریکا میں سعودی سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے 24 ستمبر سے 24 نومبر کے درمیان یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 209 فضائی خطرات کو فضا میں ہی روک لیا ہے۔
سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ ان حملوں میں متعدد علاقوں میں شہری بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کے قریب کے علاقے بھی شامل ہیں، ان حملوں کے نتیجے میں متعدد جانی نقصانات ہوئے۔






