کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جن میں کئی چیزیں آنکھوں کے سامنے موجود ہونے کے باوجود فوری طور پر دکھائی نہیں دیتیں۔ کبھی کوئی چیز پس منظر میں چھپی ہوتی ہے اور کبھی ماحول کے رنگ اور ساخت میں اس طرح گھل مل جاتی ہے کہ اسے تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک دلچسپ تصویر میں متعدد زیبرا کسی سرسبز میدان میں کھڑے یا بھاگتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ان کے درمیان ایک ٹائیگر بھی موجود ہے جو خود کو ماحول میں اچھی طرح چھپائے ہوئے ہے۔
اس تصویر میں ٹائیگر کو تلاش کرنا بینائی اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کا دلچسپ امتحان بن سکتا ہے۔
کیا آپ 20 سیکنڈ میں ٹائیگر تلاش کر سکتے ہیں؟
تصویر کو غور سے دیکھیں اور کوشش کریں کہ 20 سیکنڈ کے اندر چھپے ہوئے ٹائیگر کی نشاندہی کر سکیں۔
ٹائیگر اور زیبرا کے جسم پر دھاریاں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے تصویر میں ٹائیگر کو پہچاننا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ دھاری دار جسم اور ماحول سے مطابقت رکھنے والی ساخت اسے پس منظر میں چھپنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ بصری چیلنج فوری طور پر کسی چیز کو پہچاننے کے بجائے تصویر کے مختلف حصوں پر توجہ دینے کی ترغیب دیتا ہے۔
ٹائیگر کو تلاش کرنے کے لیے کیا کریں؟
تصویر کو صرف مرکز سے دیکھنے کے بجائے اس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیں۔ زیبرا کی دھاریوں اور ان کے درمیان موجود غیر معمولی شکلوں پر توجہ مرکوز کریں۔

اگر پہلی کوشش میں ٹائیگر نظر نہ آئے تو تصویر کو دوبارہ دیکھیں۔ بعض اوقات توجہ کا زاویہ تبدیل کرنے سے چھپی ہوئی چیز نمایاں ہو جاتی ہے۔
یہ پزل ایک وائلڈ لائف فوٹوگرافر کی تصویر پر مبنی بتایا گیا ہے، جسے ایک ٹی وی چینل کے لیے کھینچا گیا تھا۔
کیا آپ مقررہ وقت میں ٹائیگر تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو تصویر کے مختلف حصوں کا دوبارہ جائزہ لے کر اپنی کوشش جاری رکھیں۔






