تازہ ترین
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیںاسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیں
دلچسپ و عجیب

ڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟

ڈھاکا ایئرپورٹ پر تین بیویوں کا جھگڑا

ڈھاکا (جی ٹی وی نیوز): بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ پر اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب ملائیشیا سے وطن واپس آنے والے ایک شخص کے استقبال کے لیے اس کی تینوں بیویاں بیک وقت پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شوہر کو ایئرپورٹ پر دیکھتے ہی تینوں خواتین نے اسے گھیر لیا اور اس پر اپنا حق جتانے لگیں۔ ابتدا میں خواتین کے درمیان تلخ کلامی اور بحث و تکرار ہوئی، تاہم دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ شدت اختیار کرگیا اور بات ہاتھا پائی اور کھینچا تانی تک جا پہنچی۔

ایئرپورٹ پر موجود افراد اس غیر معمولی منظر کو دیکھتے رہے، جبکہ تینوں خواتین اپنے شوہر پر حق جتانے کے لیے ایک دوسرے سے الجھتی رہیں۔ اچانک پیدا ہونے والی اس صورتحال کے باعث وہاں لوگوں کی توجہ اس واقعے کی جانب مبذول ہوگئی۔

ایئرپورٹ سکیورٹی عملہ بھی حرکت میں آگیا

صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے اور معاملہ قابو میں رکھنے کے لیے ایئرپورٹ سکیورٹی عملہ بھی فوری طور پر حرکت میں آگیا۔ عملے نے مداخلت کرکے خواتین کے درمیان جاری تنازع کو سلجھانے کی کوشش کی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں شوہر کے استقبال کے لیے بیک وقت پہنچنے والی تین خواتین کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا منظر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔