تازہ ترین
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیںاسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیں
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 16خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 16خوارج ہلاک ہو گئے، علی خیل میں 2 افغان باشندوں سمیت 12 خوارجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میر علی اور دتہ خیل میں 2،2خوارج کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

 فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے، شہدا میں حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی شامل ہیں، شہید حوالدار عصمت علی کا تعلق ضلع صوابی اور شہید نائیک آفتاب علی کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔