تازہ ترین
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیںاسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیں
پاکستان

نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کی تیاری؟ حکومت کا سینیٹ انتخابات سے قبل اہم فیصلہ کرنے کا امکان

نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم

اسلام آباد (جی ٹی وی نیوز): ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ریفرنڈم کرانے کی تیاریوں کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ریفرنڈم ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تناظر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آئندہ اجلاس اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 کے تحت ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم قومی اہمیت کے کسی بھی معاملے پر پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرکے ریفرنڈم کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا مؤقف اہم

ذرائع کے مطابق سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے مؤقف کے بعد حکومت نے ریفرنڈم کے آپشن پر غور کیا ہے، جبکہ تحریک انصاف نے بھی 28ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کے حوالے سے تاحال کوئی واضح عندیہ نہیں دیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل مشاورت جاری ہے۔ حکومت کی خواہش ہے کہ ریفرنڈم کے ساتھ سینیٹ انتخابات سے قبل نئے صوبوں کے قیام کی پیش رفت بھی مکمل کی جائے۔

ملک میں 10 سے 12 صوبے بنانے کی تجویز

ذرائع کے مطابق ملک میں موجودہ انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کرتے ہوئے 10 سے 12 صوبے بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کو چار صوبوں میں تقسیم کرنے، جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو دو، دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں بھی نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے قرارداد منظور کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مارچ 2027 میں سینیٹ انتخابات سے پہلے پیش رفت کا امکان

ذرائع کے مطابق حکومت نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کو مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں متوقع سینیٹ انتخابات سے قبل آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں ریفرنڈم کی آئینی اور قانونی حیثیت کے تعین کے لیے عدالت سے رجوع کیے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔

تاہم نئے صوبوں کے قیام، ریفرنڈم کے طریقہ کار اور مجوزہ آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کے لیے اہم مرحلہ ہوگا۔ فی الحال یہ تجاویز مشاورت اور غور و خوض کے مراحل میں ہیں اور ان پر حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا۔