تازہ ترین
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیںاسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیں
صحت

ڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیں

Exclusive

ڈپریشن کے اثرات صرف انسان کی ذہنی صحت اور جذبات تک محدود نہیں رہتے بلکہ اس سے جسم بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد اکثر اداسی، مایوسی اور بے بسی محسوس کرتے ہیں۔ زندگی میں پیش آنے والے صدمے یا دیگر حالات کے باعث بھی بعض افراد میں ڈپریشن کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

ماہرین اب تک اس مرض کی تمام وجوہات کو مکمل طور پر سمجھنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ تاہم ایک نئی تحقیق میں نیند کے بے ترتیب معمول کو ذہنی صحت کے مسائل سے جڑا ایک اہم عنصر قرار دیا گیا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق رات کو سونے اور صبح جاگنے کا کوئی مقررہ وقت نہ ہونے سے دماغی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد روزانہ مختلف اوقات میں سوتے اور جاگتے ہیں، ان میں ڈپریشن، انزائٹی اور تنہائی کی شدید علامات زیادہ دیکھی جا سکتی ہیں۔

23 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا دیکھا گیا

محققین نے اس تحقیق کے لیے 23 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا استعمال کیا۔ یہ معلومات کووڈ 19 کی وبا کے دوران وئیر ایبل ٹریکرز کے ذریعے جمع کی گئی تھیں۔ محققین کے پاس ان افراد کی اوسطاً 154 دن کی نیند اور جاگنے کے معمولات کا ریکارڈ موجود تھا۔

اس کے علاوہ شرکا سے ہر ماہ سروے بھی کیا گیا، جن کے ذریعے ڈپریشن، انزائٹی اور تنہائی سے متعلق ان کی کیفیت کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ نیند کے معمولات اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق موجود ہے۔ جن افراد کے سونے اور جاگنے کے اوقات میں بار بار تبدیلی آتی ہے، ان کے مزاج پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

نیند کا معمول جسم کی اندرونی گھڑی کے لیے اہم

محققین کے مطابق نیند کا بے ترتیب شیڈول صرف سونے جاگنے کے اوقات کو ہی متاثر نہیں کرتا بلکہ روزمرہ زندگی کے دوسرے معمولات بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ ان میں کھانے پینے کے اوقات، ورزش، سماجی سرگرمیاں اور دیگر کام شامل ہیں۔

یہ تمام عوامل جسم کی اندرونی گھڑی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس روزانہ ایک ہی وقت پر سونے اور جاگنے کی عادت جسم کی اندرونی گھڑی کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاہم موجودہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیند کا باقاعدہ معمول ذہنی صحت کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔