تازہ ترین
کراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، 8 ماہ میں 51 ہزار سے زائد وارداتیں، 456 افراد قتلسندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائدسندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، صارفین اب پروفائل پر کور فوٹو بھی لگا سکیں گےامریکہ اور ایران اسلام آباد معاہدے پر واپس آئیں، خلیج کو بڑی طاقتوں کے تنازعے کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدربحری ناکہ بندی کے خاتمے اور مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانبلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی دو بار پیشکش ہوئی، قمر زمان کائرہ کا اہم انکشافڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہکراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، 8 ماہ میں 51 ہزار سے زائد وارداتیں، 456 افراد قتلسندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائدسندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، صارفین اب پروفائل پر کور فوٹو بھی لگا سکیں گےامریکہ اور ایران اسلام آباد معاہدے پر واپس آئیں، خلیج کو بڑی طاقتوں کے تنازعے کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدربحری ناکہ بندی کے خاتمے اور مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانبلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی دو بار پیشکش ہوئی، قمر زمان کائرہ کا اہم انکشافڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہ
کاروبار

لوڈشیڈنگ کا نیا فارمولا تیار؛ بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری روکنے اور لائن لاسز میں کمی لانے کے لیے ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کا نظام متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں مخصوص ٹرانسفارمرز کو آن لائن بند کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے زیادہ لائن لاسز کی وجہ سے پھلروان فیڈر پر اس نظام کی تنصیب شروع کر دی ہے۔ اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب 50 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اس رقم سے نئے ٹرانسفارمرز اور دیگر ضروری آلات نصب کیے جائیں گے۔

لیسکو نے اس مقصد کے لیے ایسٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ منصوبے میں 913 عدد 100 کے وی اے کے ٹرانسفارمرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1300 عدد 200 کے وی اے کے ٹرانسفارمرز بھی نصب کیے جائیں گے۔

منصوبے کا اہم مقصد بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے تحت بجلی چوری کا سبب بننے والے ٹرانسفارمرز کی نشاندہی کی جائے گی۔ ضرورت پڑنے پر انہیں آن لائن بند بھی کیا جا سکے گا۔ اس طرح پورے فیڈر کے بجائے مخصوص ٹرانسفارمرز کی بجلی بند کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ اس پر مجموعی طور پر ایک ارب 50 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق اس نظام سے بجلی چوری پر قابو پانے اور لائن لاسز کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے ذریعے بجلی کی فراہمی اور تقسیم کے نظام کی نگرانی بھی بہتر بنائی جا سکے گی۔