پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 15 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 79ہزار 836 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ 10گرام سونا 13ہزار203 روپے کمی سے3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے کا ہوگیا جبکہ 296روپے کمی سے فی تولہ چاندی 4708روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں154ڈالر کمی سے فی اونس سونا3573ڈالر پر آگیا۔






