تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
کاروبار

جھینگا فارمنگ کی ترقی کے لیے 14 ترجیحی شعبوں کی نشاندہی

جھینگا فارمنگ

وفاقی وزیر بحری امور کی زیر صدارت اجلاس میں جھینگا فارمنگ کے فروغ کے لیے 14 ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔

کراچی میں وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت جھینگا فارمنگ کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جھینگا فارمنگ کی ترقی کے لیے 14 ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ جھینگا فارمنگ کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں اور اس سلسلے میں 7 ورکنگ گروپس نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں، جنہیں اب ایک جامع رپورٹ میں یکجا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھینگا فارمنگ کے فروغ میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے اور حکومت کی توجہ جھینگا فارمنگ میں سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر مرکوز ہے۔