تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
کاروبار

اٹلی کے ماہرین کے وفد کا ماربل سٹی کراچی کا دورہ، ٹیکنالوجی کی منتقلی پر تبادلہ خیال

ماربل سٹی

اٹلی کے ماہرین کے وفد نے 300 ایکڑ پر محیط ماربل سٹی کراچی کا دورہ کر کے جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی، ہنرمندی کے فروغ اور مجوزہ کامن فیسیلٹی اینڈ ٹریننگ سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اٹلی کے ماہرین کے وفد نے ماربل سٹی کراچی کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی، ہنرمندی کے فروغ کے مواقع اور مجوزہ کامن فیسیلٹی اینڈ ٹریننگ سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ اس دوران ماربل پروسیسنگ صلاحیتوں، ویلیو ایڈیشن اور برآمدی مسابقت بڑھانے پر غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اطالوی وفد کو منصوبے کی پیشرفت، انفراسٹرکچر، مجوزہ سہولیات اور ماربل سٹی کے مجموعی ترقیاتی وژن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ سینٹر کو مشترکہ پروسیسنگ اور ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن کا جدید مرکز بنایا جائے گا، جہاں پتھر کی کٹنگ، آرا کشی، پالشنگ، فنشنگ اور پروفائلنگ کی سہولیات کے ساتھ سی این سی مشیننگ اور خودکار پروسیسنگ سسٹم بھی فراہم کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ جدید سینٹر میں ڈیجیٹل ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، پروٹوٹائپنگ، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور کوالٹی اشورینس کی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔

ماہرین نے خام مال کی بہتر ریکوری اور پیداواری زیاں میں کمی لانے پر غور کیا جبکہ ماربل کے فضلے کی ری سائیکلنگ اور ماحول دوست پروسیسنگ طریقے اپنائے جائیں گے۔

مذاکرات میں عملی اطالوی مہارت کی منتقلی اور ہینڈز آن ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی گئی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشینری کے عملی مظاہروں، ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرامز، تکنیکی سرٹیفیکیشن، جدید آلات کے آپریشن و مرمت کی تربیت اور صنعتی ماہرین کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔