تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
کاروبار

سوزوکی آلٹو خریدنا آسان؟ نجی بینک کی 3 اور 5 سالہ اقساط کی تفصیلات سامنے آگئیں

سوزوکی آلٹو کی اقساط

پاکستان میں سوزوکی آلٹو اپنی کم ایندھن خرچ کرنے کی صلاحیت اور نسبتاً کم مینٹی نینس اخراجات کے باعث متوسط طبقے کے خریداروں میں مقبول ہے، تاہم گزشتہ برسوں کے دوران گاڑی کی قیمت میں نمایاں اضافے نے بہت سے افراد کے لیے نقد ادائیگی کے ذریعے اسے خریدنا مشکل بنا دیا ہے۔

اس صورتحال میں مختلف بینک اور مالیاتی ادارے گاڑیوں کی خریداری کے لیے اقساط پر مبنی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ بینک الحبیب بھی اپنی کار فنانسنگ اسکیم کے تحت سوزوکی آلٹو کے مختلف ماڈلز کے لیے تین اور پانچ سالہ اقساط کے منصوبے پیش کر رہا ہے۔

پاکستان میں سوزوکی آلٹو کی قیمتیں

دستیاب معلومات کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی ایکس فیکٹری قیمت 29 لاکھ 94 ہزار 861 روپے ہے، جبکہ وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت 31 لاکھ 66 ہزار 480 روپے مقرر ہے۔

اسی طرح سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی ایکس فیکٹری قیمت 33 لاکھ 26 ہزار 446 روپے ہے۔

تین سالہ اقساط پر سوزوکی آلٹو کی قیمت

بینک الحبیب کے اپنی کار فنانسنگ منصوبے کے تحت سوزوکی آلٹو وی ایکس آر خریدنے والے صارفین کو تین سالہ منصوبے میں ماہانہ 76 ہزار 812 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی۔

آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کے لیے تین سالہ فنانسنگ کی ماہانہ قسط 81 ہزار 213 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ وی ایکس ایل اے جی ایس کے خریداروں کو ماہانہ 85 ہزار 316 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

پانچ سالہ اقساط کی تفصیلات

پانچ سالہ فنانسنگ کا انتخاب کرنے والے صارفین کے لیے ماہانہ اقساط نسبتاً کم رکھی گئی ہیں۔

اس منصوبے کے تحت سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی ماہانہ قسط 54 ہزار 52 روپے ہوگی۔ وی ایکس آر اے جی ایس کے لیے ماہانہ قسط 57 ہزار 150 روپے جبکہ وی ایکس ایل اے جی ایس کے لیے 60 ہزار 37 روپے مقرر کی گئی ہے۔

فنانسنگ کے لیے ابتدائی ادائیگی اور آفر کی مدت

دستیاب مہم کی تفصیلات کے مطابق زیادہ تر درج شدہ ماڈلز کے لیے صارفین کو گاڑی کی قیمت کا کم از کم 30 فیصد حصہ ابتدائی طور پر ادا کرنا ہوگا۔ اس کے بعد باقی رقم بینک کی مقرر کردہ شرائط کے مطابق اقساط میں ادا کی جاسکتی ہے۔

بینک الحبیب کی اپنی کار سوزوکی فنانسنگ آفر کی مدت 31 جنوری 2027 تک بتائی گئی ہے۔

گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کو چاہیے کہ فنانسنگ حاصل کرنے سے پہلے بینک سے شرحِ منافع، پراسیسنگ فیس، تکافل یا انشورنس، ابتدائی ادائیگی اور دیگر شرائط کی مکمل تصدیق کرلیں، کیونکہ ان عوامل سے گاڑی کی مجموعی لاگت اور ماہانہ ادائیگی متاثر ہوسکتی ہے۔