تازہ ترین
مریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیمریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
پاکستان

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

موٹروے ایم تھری دھند کے باعث بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ترجمان سنٹرل ریجن نے کہا کہ دھند کے دوران ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے، اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکن ہو تو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

سفر کے لیے نسبتاً محفوظ اوقات

موٹروے پولیس کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کے لیے نسبتاً محفوظ وقت ہوسکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھند کے موسم میں سفر کا فیصلہ کرتے وقت حدِ نگاہ اور سڑک کی صورتحال کو مدنظر رکھیں۔

ڈرائیورز کے لیے احتیاطی ہدایات

ترجمان موٹروے پولیس نے دورانِ سفر رفتار کم رکھنے اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ ڈرائیورز کو لین کی پابندی کرنے اور غیر ضروری اوورٹیکنگ سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

شدید دھند میں اچانک بریک لگانے سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، لہٰذا گاڑی احتیاط سے چلانے کی تاکید کی گئی ہے۔

گاڑی کی لائٹس اور وائپرز درست رکھیں

موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے دوران فوگ لائٹس استعمال کی جائیں اور گاڑی کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست حالت میں ہونے چاہئیں۔

اگر حدِ نگاہ انتہائی کم ہوجائے تو گاڑی کو کسی محفوظ مقام پر روک لینا بہتر ہے۔ شہریوں کو موٹروے پر سفر سے پہلے تازہ ترین ٹریفک صورتحال معلوم کرنے اور پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔