تازہ ترین
حکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہبلوچستان میں ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس، اسمگلنگ اور منشیات کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایاتامریکی انتخابات کے بعد ایرانی ریال رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئیکراچی میں پولیس کارروائی، جمیل چھانگا گینگ کے 3 بھتہ خور گرفتاروزارت قومی غذائی تحفظ میں 8 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشافآزاد کشمیر کے ضلع باغ میں کامیاب کلیئرنس آپریشن، کوٹھیاں میں فسادی جتھے کا دھرنا ختمکراچی انڈسٹریل پارک کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیدیا گیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، 85 فیصد جین زی نکلےحکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہبلوچستان میں ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس، اسمگلنگ اور منشیات کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایاتامریکی انتخابات کے بعد ایرانی ریال رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئیکراچی میں پولیس کارروائی، جمیل چھانگا گینگ کے 3 بھتہ خور گرفتاروزارت قومی غذائی تحفظ میں 8 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشافآزاد کشمیر کے ضلع باغ میں کامیاب کلیئرنس آپریشن، کوٹھیاں میں فسادی جتھے کا دھرنا ختمکراچی انڈسٹریل پارک کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیدیا گیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، 85 فیصد جین زی نکلے
پاکستان

حکومت سندھ کا دیوالی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ چھٹی صرف ہندو برادری کے لیے ہوگی۔ اس روز ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی چھٹی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور خودمختار اداروں پر ہوگا۔ اس کے علاوہ حکومت سندھ کے زیر انتظام اداروں اور مقامی کونسلز میں بھی 9 نومبر کو چھٹی ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت بھی یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

اس طرح 9 نومبر کو یوم اقبال کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ سندھ میں دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے بھی خصوصی چھٹی کا اطلاق ہوگا۔