تازہ ترین
ترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدارترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدار
پاکستان

لکی مروت میں پولیس کی بڑی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

2 مبینہ

لکی مروت میں گنڈی چوک کے قریب پولیس اور امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 2 مبینہ خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

لکی مروت کے علاقے گنڈی چوک پر مشکوک گاڑی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امن کمیٹی نے فوری کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی میں موجود مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے بھی شدید جوابی کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی خوارجی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے زخمی کی تلاش میں تعاقب جاری ہے۔

دہشتگردوں کی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ، تحریک طالبان کے جھنڈے اور خواتین کے برقعے برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد شدہ مشکوک سامان سے ممکنہ طور پر کسی بڑی تخریب کاری کے منصوبے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس کی بروقت کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں نے دہشتگردوں کے مبینہ مذموم عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے والے پولیس جوان قوم کے ہیروز ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔