تازہ ترین
ایران جنگ جاری رکھنے پر امریکی حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیر دفاع پر ٹرمپ کو غلط اندازہ دینے کا الزام!غزہ جنگ کے سائے میں نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں، دیرینہ اتحادی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا!متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کا اعلانفیول ریلیف پروگرام: وزیراعظم کا پیٹرول نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکمالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا حکمجوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم کی کارروائی ملتویچین اور کویت کی جانب سے پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانیالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تا حکمِ ثانی مؤخر کر دیئےایران جنگ جاری رکھنے پر امریکی حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیر دفاع پر ٹرمپ کو غلط اندازہ دینے کا الزام!غزہ جنگ کے سائے میں نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں، دیرینہ اتحادی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا!متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کا اعلانفیول ریلیف پروگرام: وزیراعظم کا پیٹرول نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکمالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا حکمجوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم کی کارروائی ملتویچین اور کویت کی جانب سے پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانیالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تا حکمِ ثانی مؤخر کر دیئے
پاکستان

کراچی میں دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی؛ ملبے تلے مزید افراد کی تلاش جاری

کراچی میں دکان کی چھت گرنے کا واقعہ

کراچی (جی ٹی وی نیوز اردو): کراچی کے علاقے نیو ناظم آباد فلائی اوور کے قریب مٹھائی کی دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دکان کا ایک حصہ تعمیراتی کام کے دوران منہدم ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ ابتدائی کارروائی کے دوران ملبے تلے دبے تین افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کا خدشہ

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عبدالباری ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دکان کے منہدم حصے کے ملبے تلے مزید افراد بھی دبے ہوسکتے ہیں، جس کے باعث امدادی کارروائیاں جاری رکھی گئی ہیں۔ ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

تعمیراتی کام کے دوران چھت گرنے کا واقعہ

ریسکیو حکام کے مطابق مٹھائی کی دکان میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اس دوران چھت کا ایک حصہ اچانک گرگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کی تعداد اور حادثے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔