تازہ ترین
ایران جنگ جاری رکھنے پر امریکی حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیر دفاع پر ٹرمپ کو غلط اندازہ دینے کا الزام!غزہ جنگ کے سائے میں نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں، دیرینہ اتحادی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا!متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کا اعلانفیول ریلیف پروگرام: وزیراعظم کا پیٹرول نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکمالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا حکمجوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم کی کارروائی ملتویچین اور کویت کی جانب سے پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانیالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تا حکمِ ثانی مؤخر کر دیئےایران جنگ جاری رکھنے پر امریکی حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیر دفاع پر ٹرمپ کو غلط اندازہ دینے کا الزام!غزہ جنگ کے سائے میں نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں، دیرینہ اتحادی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا!متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کا اعلانفیول ریلیف پروگرام: وزیراعظم کا پیٹرول نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکمالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا حکمجوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم کی کارروائی ملتویچین اور کویت کی جانب سے پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانیالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تا حکمِ ثانی مؤخر کر دیئے
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف اضلاع میں فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے میں ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جہاں بہترین کارکردگی پر اضلاع کو شاباش دی گئی جبکہ غفلت پر وارننگ جاری کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ معاون خصوصی شعیب مرزا نے ہر ضلع سے متعلق کے پی آئی رپورٹ پیش کی۔

مری، گوجرانوالہ، اٹک، بہاولپور، چکوال، جہلم، لیہ اور ساہیوال کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی گئی۔ تاہم، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بعض اضلاع میں بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور معیار میں غفلت برتنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل کنٹرول کا حکم دیتے ہوئے اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ جاری کی۔

وزیراعلیٰ نے گورنر اور روڈ مینٹیننس کے لیے 12 گھنٹے کام کرنے والا خصوصی سکواڈ قائم کرنے، اسٹریٹ لائٹس اور مین ہول 100 فیصد فنکشنل کرنے، اسسٹنٹ کمشنرز کو واٹر فلٹریشن پلانٹس ٹھیک کروانے اور اسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تین دن کی مہلت دیتے ہوئے روزانہ دورے کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اوپن پلاٹس پر کوڑا ڈالنے والوں کو بھاری جرمانے اور ایف آئی آر کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کرنے اور آوارہ کتوں پر قابو پانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جا کر طلبہ کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتائیں اور اپنے ضلع کی معاشی ترقی کے لیے ڈسٹرکٹ اکنامک پلان تیار کریں۔