تازہ ترین
پاکستان نے موسمِ سرما کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیںبٹگرام کے علاقے الائی میں جنگلات کی کٹائی کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کمیٹی قائملاہور میں شدید اسموگ کا اثر، پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقلتربیلا 5 توسیعی منصوبہ، 82 ارب کا پروجیکٹ 200 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہسگریٹ پینے والوں کیلئے تشویشناک خبر!!! نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادیمظفرآباد میں معمولاتِ زندگی بحال، شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ، تعلیمی اور دفتری سرگرمیوں میں تیزی ریکارڈوادی کاغان، ناران اور جھیل سیف الملوک پر برفباری، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئیتحریکِ آزادی کشمیر کے نڈر سپوت فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہےپاکستان نے موسمِ سرما کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیںبٹگرام کے علاقے الائی میں جنگلات کی کٹائی کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کمیٹی قائملاہور میں شدید اسموگ کا اثر، پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقلتربیلا 5 توسیعی منصوبہ، 82 ارب کا پروجیکٹ 200 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہسگریٹ پینے والوں کیلئے تشویشناک خبر!!! نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادیمظفرآباد میں معمولاتِ زندگی بحال، شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ، تعلیمی اور دفتری سرگرمیوں میں تیزی ریکارڈوادی کاغان، ناران اور جھیل سیف الملوک پر برفباری، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئیتحریکِ آزادی کشمیر کے نڈر سپوت فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہے
پاکستان

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی حکمرانی! ہر 17 منٹ بعد موٹر سائیکل چوری

ExclusiveOriginal GTV Reporting
کراچی میں اسٹریٹ کرائم

کراچی (جی ٹی وی نیوز اردو): کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، شہر میں اوسطاً ہر 17 منٹ بعد ایک موٹر سائیکل چوری یا چھین لی جاتی ہے جبکہ ہر 26 منٹ بعد ایک شہری موبائل فون سے محروم ہو جاتا ہے۔

سی پی ایل سی کی جانب سے رواں سال کے ابتدائی دس ماہ کے جرائم کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 20 فیصد اور بھتہ خوری کے واقعات میں 58 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 31 اکتوبر 2026 تک کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی 26 ہزار 222 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اس حساب سے شہر میں ہر 17 منٹ کے دوران ایک موٹر سائیکل چوری ہونے یا چھینے جانے کا واقعہ سامنے آیا۔ تاہم گزشتہ سال اسی عرصے میں موٹر سائیکل چوری کی 32 ہزار 997 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں، جس کے مقابلے میں رواں سال 20.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں کمی کے برعکس موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سی پی ایل سی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران 13 ہزار 907 شہری موبائل فون سے محروم ہوئے تھے، جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 16 ہزار 668 ہو گئی۔ اس طرح موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 20 فیصد اضافہ ہوا اور اوسطاً ہر 26 منٹ بعد ایک شہری اپنا موبائل فون گنوا بیٹھا۔

شہر میں بھتہ خوری کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے دس ماہ میں بھتہ خوری کے 74 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ رواں سال یہ تعداد 117 تک پہنچ گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق بھتہ خوری کے واقعات میں 58.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک طرف سیف سٹی منصوبے کے ذریعے کراچی کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب شہریوں کو اسٹریٹ کرائم کا سامنا ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب کیمروں کو صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کرنے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام، ملزمان کی شناخت اور وارداتوں کے فوری بعد کارروائی کے لیے بھی مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔

سی پی ایل سی کے اعدادوشمار شہر میں جرائم کی بدلتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں موٹر سائیکل چوری میں کمی کے باوجود موبائل فون چھیننے اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔