فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان شہید نے 1947 کی تحریکِ آزادی کشمیر کے دوران شجاعت اور عسکری بصیرت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔
حسین کوٹ راولاکوٹ کے رہائشی کیپٹن حسین خان شہید نے 1947 میں تحریکِ آزادی کشمیر کے دوران زبردست جرأت، عسکری بصیرت اور بےمثال قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی کردار ادا کیا۔
کیپٹن حسین خان شہید نے اپنے علاقے کے سابق کشمیری فوجیوں اور مقامی نوجوانوں کو منظم کر کے آزادی کی اس پرخلوص جدوجہد میں شامل کیا اور دشمن کے خلاف ایک مضبوط محاذ قائم کیا۔
کیپٹن حسین خان شہید کی باصلاحیت قیادت میں کشمیری حریت پسندوں نے جابر ڈوگرہ افواج کے خلاف انتہائی منظم انداز میں عسکری مزاحمت کی اور راولاکوٹ شہر کو آزاد کروانے کے لیے فیصلہ کن معرکہ لڑا۔
اس عظیم جدوجہد کے دوران 11 نومبر 1947 کو شہید گلہ تولی پیر کے مقام پر دشمن سے آمنے سامنے کے مقابلے میں کیپٹن حسین خان شہید نے جامِ شہادت نوش کیا۔
تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے ان کی اس عظیم الشان قربانی اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں انہیں بعد از شہادت ‘فخرِ کشمیر’ کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا اور فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان شہید کا نام تاریخِ کشمیر میں جرأت، قربانی اور آزادی کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔






