تازہ ترین
تحریکِ آزادی کشمیر کے نڈر سپوت فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہےبھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے آلودگی، پاکستان سمیت پورا خطہ ماحولیاتی بحران کا شکارواٹس ایپ نے پرائیویسی کے معاملے میں صارفین کو ایک اور سہولت متعارف کروا دیشیخ حسینہ کی واپسی کا مطالبہ، بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی برقراربجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب QR کوڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی ممکنپاکستان میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیتحریکِ آزادی کشمیر کے نڈر سپوت فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہےبھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے آلودگی، پاکستان سمیت پورا خطہ ماحولیاتی بحران کا شکارواٹس ایپ نے پرائیویسی کے معاملے میں صارفین کو ایک اور سہولت متعارف کروا دیشیخ حسینہ کی واپسی کا مطالبہ، بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی برقراربجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب QR کوڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی ممکنپاکستان میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دی
دنیا

شیخ حسینہ کی واپسی کا مطالبہ، بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی برقرار

شیخ حسینہ

مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی قانونی طریقہ کار کے تحت بھارت سے بھیجوانے کے معاملے پر بھارت اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات میں شدید کشیدگی برقرار ہے۔

بنگلہ دیش نے سزایافتہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی قانونی طریقہ کار کے تحت واپسی پر بھارت کے سامنے دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے۔

بنگلہ دیشی جریدے ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بنگلہ دیش اپنے ملک میں سزایافتہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو قانونی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے بھارت سے واپس لانا چاہتا ہے۔

اس معاملے پر بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے بھارت سے مفرور شیخ حسینہ کی واپسی کا واضح اور رسمی مطالبہ کر دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے بتایا کہ مجرم شیخ حسینہ کو بنگلہ دیشی عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں پر مکمل عمل درآمد کے لیے بنگلہ دیش واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ شیخ حسینہ بنگلہ دیش سیر و تفریح یا کسی خاندانی دورے کے لیے نہیں بلکہ عدالتوں اور انصاف کا سامنا کرنے اور اپنے جرم کی سزاؤں پر عمل درآمد کی خاطر مطلوب ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیخ حسینہ پاسپورٹ کے حصول کی خاطر درخواست جمع کروا سکتی ہیں لیکن ان کی اس قسم کی کسی بھی کوشش سے بنگلہ دیش کے طے شدہ مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔