تازہ ترین
تحریکِ آزادی کشمیر کے نڈر سپوت فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہےبھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے آلودگی، پاکستان سمیت پورا خطہ ماحولیاتی بحران کا شکارواٹس ایپ نے پرائیویسی کے معاملے میں صارفین کو ایک اور سہولت متعارف کروا دیشیخ حسینہ کی واپسی کا مطالبہ، بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی برقراربجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب QR کوڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی ممکنپاکستان میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیتحریکِ آزادی کشمیر کے نڈر سپوت فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہےبھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے آلودگی، پاکستان سمیت پورا خطہ ماحولیاتی بحران کا شکارواٹس ایپ نے پرائیویسی کے معاملے میں صارفین کو ایک اور سہولت متعارف کروا دیشیخ حسینہ کی واپسی کا مطالبہ، بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی برقراربجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب QR کوڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی ممکنپاکستان میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دی
دنیا

بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے آلودگی، پاکستان سمیت پورا خطہ ماحولیاتی بحران کا شکار

بھارت

دیوالی کے موقع پر بھارت میں ہونے والی بے تحاشا آتش بازی سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں نے خطے اور پاکستان میں شدید ماحولیاتی بحران پیدا کر دیا۔

بھارت میں دیوالی کے تہوار پر کی جانے والی شدید آتش بازی کے باعث پیدا ہونے والے زہریلے دھوئیں نے پاکستان سمیت پورے خطے کو ایک سنگین ماحولیاتی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

عالمی جریدے ایشیا بزنس ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق دیوالی کی رات آتش بازی کے بعد بھارت کی فضا میں پی ایم 2.5 ذرات کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی مقررہ تحفظاتی حد سے تقریباً 60 گنا زیادہ بڑھ گئی۔

بھارتی مرکزی ادارہ انسدادِ آلودگی کے چھ درجاتی پیمانے پر بھارت کا پانچواں درجہ وہاں کے انتہائی ناقص فضائی معیار کی واضح نشاندہی کر رہا ہے۔

عالمی جریدے فرانس 24 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آتش بازی کے بعد انسانی جسم میں کینسر کا سبب بننے والے انتہائی باریک آلودہ ذرات کی مقدار فضا میں 879 مائیکروگرام فی مکعب میٹر کی انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

فرانس 24 کے مطابق ایک برطانوی تحقیقی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت میں 2009 سے 2019 کے درمیانی عرصے کے دوران فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں سے 38 لاکھ افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

اس صورتحال پر عالمی ماہرِ معاشیات کا کہنا ہے کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ ماحول دشمن سرگرمیاں اب اپنی سرحدیں پھلانگ کر پڑوسی ممالک کے شہریوں کی صحت اور ماحولیات کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہیں۔