تازہ ترین
لاہور میں شدید اسموگ کا اثر، پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقلتربیلا 5 توسیعی منصوبہ، 82 ارب کا پروجیکٹ 200 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہسگریٹ پینے والوں کیلئے تشویشناک خبر!!! نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادیمظفرآباد میں معمولاتِ زندگی بحال، شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ، تعلیمی اور دفتری سرگرمیوں میں تیزی ریکارڈتحریکِ آزادی کشمیر کے نڈر سپوت فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہےبھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے آلودگی، پاکستان سمیت پورا خطہ ماحولیاتی بحران کا شکارواٹس ایپ نے پرائیویسی کے معاملے میں صارفین کو ایک اور سہولت متعارف کروا دیشیخ حسینہ کی واپسی کا مطالبہ، بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی برقرارلاہور میں شدید اسموگ کا اثر، پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقلتربیلا 5 توسیعی منصوبہ، 82 ارب کا پروجیکٹ 200 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہسگریٹ پینے والوں کیلئے تشویشناک خبر!!! نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادیمظفرآباد میں معمولاتِ زندگی بحال، شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ، تعلیمی اور دفتری سرگرمیوں میں تیزی ریکارڈتحریکِ آزادی کشمیر کے نڈر سپوت فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہےبھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے آلودگی، پاکستان سمیت پورا خطہ ماحولیاتی بحران کا شکارواٹس ایپ نے پرائیویسی کے معاملے میں صارفین کو ایک اور سہولت متعارف کروا دیشیخ حسینہ کی واپسی کا مطالبہ، بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی برقرار
پاکستان

مظفرآباد میں معمولاتِ زندگی بحال، شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ، تعلیمی اور دفتری سرگرمیوں میں تیزی ریکارڈ

مظفرآباد

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کے کھلنے سے تمام معمولاتِ زندگی رواں دواں ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں تمام تعلیمی ادارے، اسکولز، کالجز، سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھل رہے ہیں اور شہر میں زندگی کی سرگرمیاں بحال ہیں۔

مظفرآباد کے شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روزمرہ کی تمام سرگرمیوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ نجی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت میں اضافے کی وجہ سے دفتری اوقات کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ شہر میں سڑکوں پر بڑھتی ہوئی ٹریفک اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تمام کاروباری، تعلیمی اور دفتری سرگرمیاں بلکل معمول کے مطابق جاری و ساری ہیں۔ تاہم شہریوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ مظفرآباد میں بڑھتی ٹریفک کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے چند مسائل میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اس صورتحال کو سنبھالنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے مختلف اہم شاہراہوں پر اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین پر سخت عملدرآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے انتظامیہ مسلسل اقدامات کر رہی ہے، تاہم عوام کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنا چاہیے۔