پاکستان نے موسمِ سرما کی ضروریات کے لیے دسمبر اور جنوری میں ایل این جی کی فراہمی سے متعلق موصول ہونے والی مہنگی بولیوں کو مسترد کر دیا۔
پاکستان نے ملک میں موسمِ سرما کے دوران ایندھن اور گیس کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے دسمبر اور جنوری میں ایل این جی کی سپلائی کے لیے آنے والی مہنگی بولیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کے بورڈ نے ایل این جی کی فراہمی کے لیے موصول ہونے والی ان بولیوں کو زیادہ قیمت ہونے کے باعث رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری کے مہینوں کے لیے دو اسپاٹ کارگوز کے لیے عالمی سطح پر بولیاں طلب کی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دو کارگوز کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر تین مختلف بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
یہ بولیاں 14 دسمبر سے 16 دسمبر اور 9 جنوری سے 11 جنوری تک کی تاریخوں میں ایل این جی کی ڈلیوری کے لیے طلب کی گئی تھیں، تاہم قیمتیں زیادہ ہونے پر پی ایل ایل بورڈ نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔






