تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی کا رات گئے پمز اسپتال میں طبی معائنہ، صحت تسلی بخش قرارپاکستان نے موسمِ سرما کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیںبٹگرام کے علاقے الائی میں جنگلات کی کٹائی کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کمیٹی قائملاہور میں شدید اسموگ کا اثر، پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقلتربیلا 5 توسیعی منصوبہ، 82 ارب کا پروجیکٹ 200 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہسگریٹ پینے والوں کیلئے تشویشناک خبر!!! نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادیمظفرآباد میں معمولاتِ زندگی بحال، شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ، تعلیمی اور دفتری سرگرمیوں میں تیزی ریکارڈوادی کاغان، ناران اور جھیل سیف الملوک پر برفباری، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئیبانی پی ٹی آئی کا رات گئے پمز اسپتال میں طبی معائنہ، صحت تسلی بخش قرارپاکستان نے موسمِ سرما کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیںبٹگرام کے علاقے الائی میں جنگلات کی کٹائی کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کمیٹی قائملاہور میں شدید اسموگ کا اثر، پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقلتربیلا 5 توسیعی منصوبہ، 82 ارب کا پروجیکٹ 200 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہسگریٹ پینے والوں کیلئے تشویشناک خبر!!! نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادیمظفرآباد میں معمولاتِ زندگی بحال، شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ، تعلیمی اور دفتری سرگرمیوں میں تیزی ریکارڈوادی کاغان، ناران اور جھیل سیف الملوک پر برفباری، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی
سوشل میڈیا رجحان

بٹگرام کے علاقے الائی میں جنگلات کی کٹائی کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کمیٹی قائم

ExclusiveOriginal GTV Reporting
الائی میں جنگلات کی کٹائی کی تحقیقات

پشاور (جی ٹی وی نیوز اردو): بٹگرام کے علاقے الائی میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جنگلات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی شمشیر ویلی کے گنتر کمپارٹمنٹ نمبر 8 میں درختوں کی کٹائی کے معاملے کی تحقیقات کرے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ لکڑی حاصل کرنے کے لیے قانونی اجازت اور منظور شدہ مارکنگ کے تقاضے پورے کیے گئے تھے یا نہیں۔

محکمہ جنگلات کے اعلامیے کے مطابق کنزرویٹر فارسٹ رئیس خان کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ علاقے میں درختوں کی کٹائی کے ریکارڈ، قانونی اجازت ناموں اور منظور شدہ مارکنگ کی تفصیلات کا جائزہ لے۔

انکوائری کے دوران کٹائی کیے گئے درختوں کی تعداد، اقسام اور حجم کا بھی تعین کیا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ لکڑی کی کٹائی منظور شدہ منصوبے اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی یا نہیں۔

کمیٹی اس حوالے سے دستیاب ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات کی جانچ کرے گی۔

دوسری جانب محکمہ جنگلات نے الائی میں غیر قانونی درختوں کی کٹائی کے تاثر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

محکمے کے مطابق علاقے میں حاصل کی گئی لکڑی منظور شدہ انتظامی منصوبے کے تحت قانونی طور پر کاٹی گئی ہے۔

محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ کٹائی کے بعد لکڑی کا ذخیرہ کرنے اور اس کی آئندہ نیلامی کا عمل بھی قانونی طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

الائی کے جنگلات سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملے پر توجہ مرکوز ہوئی تھی، جس کے بعد محکمہ جنگلات نے تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی۔

اب کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کٹائی کی قانونی حیثیت، درختوں کی تعداد اور منظور شدہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر معاملے کی تفصیلات سامنے لائے۔