تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
پاکستان

اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیاں، خاتون سمیت 14 ملزمان گرفتار، 158 کلوگرام منشیات برآمد

اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مجموعی طور پر 2 کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کی 158 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئیں۔ کارروائیاں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، مانسہرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور اور کراچی میں کی گئیں۔

اے این ایف کے مطابق کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 60 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر گل گارڈن کے قریب گاڑی سے 22.8 کلوگرام افیون برآمد ہوئی، جس کے بعد دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد میں موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران لکڑی کے تختوں میں چھپائی گئی 13.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ اسی مقام پر ایک دوسری کارروائی میں گاڑی کے ٹائر میں چھپائی گئی 12 کلوگرام چرس بھی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ مانسہرہ میں کوٹکے پل، بالاکوٹ روڈ پر گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو آفس میں کارروائی کے دوران سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے آئس سے تیار کردہ 7.6 کلوگرام لیمپ برآمد کیے گئے۔ پارسل کی بیک ٹریکنگ کے ذریعے خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔ شہر کے سائٹ ایریا میں سائمن چورنگی کے قریب ایک گاڑی سے 10.4 کلوگرام ویڈ برآمد کرکے دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ موچی والا روڈ پر ایک ٹرک سے 7 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملائیشیا جانے والے مسافر کے بیگ سے 2.220 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پشاور میں موٹروے چوک، رنگ روڈ کے قریب ایک ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے چھپائی گئی 10.8 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں میں مجموعی طور پر 158 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں، جن کی مالیت 2 کروڑ 82 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔