تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
پاکستان

لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار

Exclusive
لاہور میں شیرنی کا حملہ

لاہور (جی ٹی وی نیوز اردو): لاہور کے علاقے کاہنہ میں شیرنی کے حملے سے فارم ہاؤس کا 19 سالہ ملازم جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعے کے بعد فارم ہاؤس کے مالک فیاض عرف فیضی اور ٹک ٹاکر نعمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ حملہ آور شیرنی کو فارم ہاؤس سے تحویل میں لے کر وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ٹک ٹاکر نعمان ویڈیو بنانے کے لیے فارم ہاؤس پہنچا تھا، جہاں شیرنی قابو سے باہر ہوگئی اور اس نے حملہ کردیا۔ واقعے میں فارم ہاؤس کا ملازم 19 سالہ طلحہ شدید زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

واقعے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش

پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم مشکوک صورتحال کی جانچ پڑتال کے دوران شیرنی کے حملے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس کے مالک اور ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

متوفی طلحہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

شیرنی رکھنے کے اجازت نامے اور حفاظتی انتظامات کی تحقیقات

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تحقیقات میں شیرنی رکھنے کے اجازت نامے، فارم ہاؤس میں کیے گئے حفاظتی انتظامات اور ممکنہ غفلت کے عوامل شامل ہیں۔ واقعے کی حقیقت چھپانے کی کوشش اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق کسی انسانی جان سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا۔ ان کے مطابق واقعے میں غفلت اور حقائق چھپانے سمیت تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جائیں گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔