تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروع

مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کے واقعات

سرینگر (جی ٹی وی نیوز اردو): مقبوضہ جموں و کشمیر کے کلگام اور کشتواڑ اضلاع میں ایک ہی روز فائرنگ کے دو واقعات نے خطے کی صورتحال پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق کلگام میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ کشتواڑ میں فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ ان واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے حسب روایت پاکستان پر الزامات عائد کرنا شروع کردیے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور عوام مودی حکومت کی سیاسی مہم جوئی کی قیمت چکا رہے ہیں۔

ان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سخت سیکیورٹی کے باوجود فائرنگ کے واقعات پیش آنا بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور امن و امان کے دعوؤں پر سوالات کھڑے کرتا ہے۔

کلگام واقعے کے فوراً بعد پاکستان پر الزام تراشی شروع

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق کلگام میں مقبوضہ کشمیر کے گورنر کے دورے کے دوران فائرنگ کا واقعہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے محض 10 منٹ بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر الزامات عائد کرنا پہلے سے تیار بیانیے کی عکاسی کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کلگام واقعے میں لطیف بھاٹ کا نام لے رہا ہے، جو اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے، جبکہ ٹی آر ایف نامی تنظیم کو بھی واقعے سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق اس طرح مقبوضہ کشمیر کی اندرونی مزاحمت کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کشمیری عوام کے سیاسی مؤقف اور حق خودارادیت کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

تجزیہ نگاروں نے بھارتی ایجنسیوں سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام ’’اگر کلگام جلے گا تو کوہاٹ بھی محفوظ نہیں رہے گا‘‘ کو بھی تشویش ناک قرار دیا ہے۔

ان کے مطابق یہ بیان پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز رویے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں فوجی تعیناتی اور نگرانی کا وسیع نظام

سیاسی ماہرین کے مطابق بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک بڑے عسکری زون میں تبدیل کر رکھا ہے، جہاں تقریباً سوا کروڑ آبادی پر 9 لاکھ کے لگ بھگ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جولائی 2025 میں بھی وادی میں سی آر پی ایف کے 20 ہزار سے زائد اضافی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

ان کے مطابق بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور مقامی پولیس کی موجودگی نے وادی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کا سخت نظام قائم کر رکھا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ 251 پولیس اسٹیشنوں کے 4 ہزار 257 سے زائد کیمروں اور یاترا کے راستوں پر جدید نگرانی کے نظام نے مقبوضہ وادی کو ایک ڈیجیٹل نگرانی کے نظام میں جکڑ دیا ہے۔

سیاسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ 2026 کے ابتدائی دس ماہ میں محاصرے اور تلاشی کی 12 ہزار 90 کارروائیوں کے دوران 33 ماورائے عدالت ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ 4 ہزار 764 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

مودی حکومت پر سیاسی فوائد کے لیے بحران استعمال کرنے کا الزام

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق مودی حکومت اندرونی معاشی و سیاسی بحرانوں اور عالمی سطح پر بڑھتی تنہائی سے توجہ ہٹانے کے لیے قوم پرستانہ جذبات کو ہوا دے رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل انتہا پسند قوم پرستی کو ابھارنا نئی دہلی کی پرانی سیاسی حکمت عملی ہے۔

ماہرین کے مطابق کلگام جیسے واقعات کو دفاعی بجٹ میں اضافے، مقبوضہ وادی میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے اور آپریشن سندور جیسے اقدامات کے لیے جواز کے طور پر استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی آواز کو دبانے اور غیر قانونی فوجی تسلط کو طول دینے کی کوششیں خطے میں پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

سیاسی ماہرین نے مودی حکومت کی حکمت عملی کو ’’فوج کشی کرو، بحران گھڑو، پاکستان پر الزام لگاؤ اور انتخابی فائدہ حاصل کرو‘‘ کے فارمولے سے تعبیر کیا ہے۔

ان کے مطابق بھارتی حکومت کی سیاسی مہم جوئی کے نتائج بھارتی عوام اور فوج دونوں کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔