تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
دنیا

مودی کی تشہیری سیاست بے نقاب، ٹرمپ کی تعریف میں پوسٹس کیلئے امریکی لابنگ فرم کو ماہانہ 75 ہزار ڈالر کی ادائیگی کا انکشاف

مودی حکومت کی امریکی لابنگ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر بیرونِ ملک اپنی سیاسی ساکھ بہتر بنانے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعریفی بیانات حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی لابنگ فرموں کی خدمات حاصل کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مطابق مودی حکومت نے ٹرمپ کی تعریف میں سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے امریکی لابنگ فرم مرکری کو ماہانہ 75 ہزار ڈالر ادا کیے۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں اس معاملے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت عوامی وسائل استعمال کرکے اپنی مقبولیت اور سیاسی تشہیر کا تاثر پیدا کرنے میں مصروف ہے۔ جماعت کے مطابق امریکی قانون فارا (FARA) کے تحت غیر ملکی حکومتوں کے لیے کام کرنے والی لابنگ فرموں کی سرگرمیوں اور معاہدوں کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہے، جس کے باعث ادائیگیوں سے متعلق معلومات سامنے آئیں۔

بھارتی اپوزیشن نے اس معاملے کو مودی حکومت کی تشہیری سیاست سے جوڑتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ملک کے عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقم بیرونِ ملک سیاسی تشہیر اور سوشل میڈیا پر مثبت تاثر قائم کرنے کے لیے کیوں خرچ کی جا رہی ہے۔

کانگریس کے بیان کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے تعریفی پیغامات اور پوسٹس کے حصول کے لیے ایک نجی فرم کو بھاری رقم ادا کرنا اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے امریکی حکام تک رسائی کے لیے نجی لابنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہوں۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سفارتی روابط میں مشکلات کے باعث بھارتی حکومت امریکی فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے حکام تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

دی وائر کے مطابق امریکا میں بھارتی سفارت خانے نے سرکاری عہدیداروں تک رسائی کے لیے ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز کے ساتھ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا معاہدہ بھی کیا تھا۔ اس طرح امریکی دارالحکومت میں سیاسی اور سفارتی اثرورسوخ بڑھانے کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے بھاری مالی وسائل استعمال کیے جانے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پر مقبولیت اور مثبت تشہیر کے حصول پر غیر معمولی توجہ دینے والی بی جے پی حکومت کو عوامی فلاح و بہبود کے بجائے پروپیگنڈے پر قومی وسائل خرچ کرنے کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے۔

ان کے مطابق بیرونِ ملک سیاسی تشہیر کے لیے لابنگ فرموں کی خدمات حاصل کرنے کا معاملہ بھارتی حکومت کی سفارتی حکمت عملی اور ترجیحات پر نئے سوالات اٹھاتا ہے۔