تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
پاکستان

ہم تو شاندار کام کررہے ہیں لیکن مخالفین کو مرچیں لگتی ہیں؛ مرتضیٰ وہاب

کراچی میں 139 سڑکوں کی تعمیر

کراچی (جی ٹی وی نیوز اردو): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ محمود آباد کی سڑک کی تعمیر سے پہلے سیوریج کا مسئلہ حل کیا جائے گا، جس کے بعد وہاں پیور بلاکس لگائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود آباد کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ سڑکوں کی تعمیر تھا اور اب یہ کام شروع ہونے جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 13 ارب روپے کی لاگت سے کراچی کے ساتوں اضلاع میں 139 سڑکوں کی تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور شہر کی مختلف شاہراہوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

’’ہم شاندار کام کر رہے ہیں، اسی لیے منافقین کو مرچیں لگ رہی ہیں‘‘

میئر کراچی نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب تو منافقین بھی کام کر رہے ہیں اور انہیں اختیارات کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ان کے بقول منافقین ناامیدی کی باتیں کرتے ہیں، تاہم شہر میں ترقیاتی کام واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتے کہ کون جلسہ کر رہا ہے اور کون نہیں، بلکہ وہ بے روزگاری اور دیگر مسائل کے باعث پریشان ہیں۔ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ مل بیٹھ کر عوامی مسائل کا حل نکالے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری طویل عرصے سے سیاسی قیادت کو ایک ساتھ بٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی حکومت اور پی ڈی ایم کے دور میں بھی یہ کاوشیں کیں۔ بلاول نوجوان قیادت سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں بھی بلاول نے سیاسی مخالفین کو قائل کرنے کی کوشش کی۔

’’12 مئی 2007 کراچی کی جمہوری تاریخ کا سیاہ دن تھا‘‘

میئر کراچی نے 12 مئی 2007 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس روز شاہراہ فیصل میدان جنگ بن گئی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان کراچی تشریف لا رہے تھے اور وکلا نے ان کا استقبال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ ایم کیو ایم نے اپنی ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔ ان واقعات کے نتیجے میں کراچی کو نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کراچی کو دوبارہ ایسا نقصان پہنچے۔ ان کے مطابق یہی سیاسی ری سیٹ ہے جس کی بلاول بھٹو زرداری بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزار قائد کے برابر موجود میدان میں لوگ سامنے آئیں اور سیاسی سرگرمیاں وہاں کریں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وسائل لندن کی امانت نہیں ہیں اور یہ 1990 کی دہائی نہیں ہے۔

’’ماڑی پور پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح ہفتے کو کریں گے‘‘

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ہفتے کو ماڑی پور پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ چکور نالہ ایکسپریس وے بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ پہلوان گوٹھ روڈ پر بھی کام جاری ہے اور وہاں کے رہائشیوں کو جلد ترقیاتی کام مکمل ہونے کی امید دلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام وہی ہے، صرف شکلیں تبدیل ہوئی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کے مسائل حل کیے ہیں، اسی لیے اسے یہاں سے ووٹ ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں تعصب اور منافقت کے بجائے تبدیلی نظر آ رہی ہے۔