تازہ ترین
سیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹسیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
پاکستان

سندھ محکمہ صحت میں گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے HRMIS رجسٹریشن لازمی قرار

سندھ کے محکمہ صحت نے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HRMIS) پورٹل پر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری سرکاری سرکلر کے مطابق ملازمین کو رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ پہلے سے رجسٹرڈ ملازمین کو بھی پورٹل پر تمام مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نامکمل دستاویزات بھی مکمل کرنا ہوں گی

سرکلر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ متعدد ملازمین نے ابھی تک HRMIS پورٹل پر رجسٹریشن نہیں کروائی، جبکہ کچھ پہلے سے رجسٹرڈ صارفین کی دستاویزات بھی نامکمل ہیں۔

خصوصاً چھٹیوں کی درخواستوں سے متعلق دستاویزات کی تکمیل پر زور دیا گیا ہے۔

عدم تعمیل پر غیرحاضری اور محکمانہ کارروائی کا انتباہ

محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں رجسٹریشن مکمل نہ کرنے والے ملازمین کو ڈیوٹی سے غیرحاضر تصور کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی ممکن ہے۔

حکام نے تمام ڈائریکٹرز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران (DHOs) اور اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین سے مقررہ وقت میں اس عمل کی تکمیل یقینی بنائیں۔

یہ اقدام محکمہ صحت کے ملازمین کا ریکارڈ ڈیجیٹل نظام میں مرتب کرنے اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔