تازہ ترین
سیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹسیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
پاکستان

افغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خطے میں تنازعات اور عدم استحکام پر گہری تشویش ہے، پرامن حل کے لیے افغانستان کو بھی پڑوسی ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو خطے میں جاری تنازعات اور عدم استحکام پر گہری تشویش ہے کیونکہ تنازعات کے اثرات قومی سرحدوں سے آگے تک پھیلتے ہیں، جس سے تجارتی راستے اور توانائی کی فراہمی شدید متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل برادر ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں اور پاکستان عالمی قانون و اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، اس لیے پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کا حامی ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، جو ای سی او کے فریم ورک میں مکمل طور پر ضم ہو اور اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن سے رہے، کیونکہ مستحکم افغانستان سے تجارت اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بامعنی پیش رفت کے لیے افغان حکام کو پڑوسی ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات، بالخصوص دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنا ہوگا کیونکہ پائیدار علاقائی شراکت داریوں کے لیے محفوظ اور مستحکم ماحول ناگزیر ہے، اور عالمی معاہدوں اور وعدوں کی پاسداری پر اعتماد علاقائی روابط کے لیے انتہائی ضروری ہے۔