تازہ ترین
سیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹسیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
پاکستان

امریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہ

امریکا اور ایران

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام ممالک اپنی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، امریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی میزبانی میں دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کا خیرمقدم کیا۔

اپنے خطاب میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں سے ہرگز نہیں نکل سکتا بلکہ اس تنازع کو صرف سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے تہران کی جانب سے سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واشنگٹن پر جارحیت، دھمکیوں اور معاشی دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بدقسمتی سے امریکا نے ایک بلکل مختلف راستے کا انتخاب کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے اور علاقائی ممالک کے درمیان رابطوں اور مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں میں صرف ان ممالک کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جو ایران پر حملہ آور ہو رہے تھے، انہوں نے خطے کی قیادت میں سکیورٹی مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔

خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ پیدا ہوا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کو ایران سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور اس آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے پائیدار علاقائی تعاون انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے کے ممالک اپنی سرزمین دوسروں کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، علاقائی سلامتی کے لیے عدم جارحیت پر مبنی نظام قائم کرنا ہوگا اور خطے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو روکنا ناگزیر ہے۔

عباس عراقچی نے ایران کی علاقائی سالمیت کے خلاف جارحیت کی مذمت کرنے اور ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

توانائی کے شعبے پر روشنی ڈالتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ امریکی حملے مشرق وسطیٰ بھر میں استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور خطے کی توانائی کی سلامتی پر امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر توانائی کے تعاون کو مضبوط بنانا ایک فوری اور اسٹریٹجک ضرورت بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے کو نہ صرف ایک آزاد سکیورٹی فریم ورک کی ضرورت ہے بلکہ توانائی کے بہاؤ کو محفوظ بنانے، توانائی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے، بیرونی عوامل سے لاحق خطرات کو کم کرنے اور جغرافیائی سیاسی جھٹکوں اور رکاوٹوں کے مقابلے میں اجتماعی لچک بڑھانے کے لیے ایک علاقائی، قابل اعتماد اور پائیدار توانائی کے میکانزم کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کو اجتماعی اقدامات، مضبوط تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بنانا ہوگا کیونکہ علاقائی روابط کے فروغ، تجارتی سہولت اور توانائی کے تعاون سے پورے خطے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں، اسرائیل کو فوری طور پر ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے اور فلسطینیوں کی ابتر صورتحال عالمی برادری کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، اس لیے عالمی برادری خاموشی اختیار کرنے کے بجائے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔

اپنے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا 18واں سربراہی اجلاس 4 دسمبر کو تہران میں منعقد ہوگا۔