تازہ ترین
سیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹسیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
دنیا

بھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافات

بھارتی ایجنٹ

امریکی پراسیکیوٹرز نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کیس میں بھارتی ایجنٹ وکاش یادو کو پاکستان میں ایک الگ قتل کی سازش سے بھی جوڑ دیا ہے۔

امریکی پراسیکیوٹرز نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث نکھل گپتا کے لیے 24 سال اور 5 ماہ یعنی 293 ماہ قید کی سزا کی سفارش کرتے ہوئے ایک الگ قتل کی سازش میں بھی بھارتی سرکاری اہلکار وکاش یادو کے ساتھ اس کے مبینہ رابطوں کا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔

نکھل گپتا کو نیویارک کی عدالت میں 20 نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی سزا سے متعلق دستاویز کے مطابق مئی 2023 میں نکھل گپتا نے وکاش یادو کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان میں مبینہ ہدف کو قتل کرنے کے لیے بھیجے گئے افراد پہنچ چکے ہیں اور اس کی تلاش کر رہے ہیں۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق اس کے بعد وکاش یادو نے گپتا سے پیش رفت کی معلومات طلب کیں اور مبینہ طور پر قاتلوں کو اضافی رقم دینے کی ہدایت کی تاکہ وہ اگلے ہی روز پاکستان میں کارروائی مکمل کریں۔

عدالتی دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنٹ وکاش یادو نے مبینہ ہدف کے مختلف مقامات کی تفصیلات بھی فراہم کیں، جو نکھل گپتا کے ذریعے ان افراد تک پہنچائی جانی تھیں اور 14 مئی 2023 کو یادو نے ہدایت دی تھی کہ اگر ان افراد نے ہدف کو واقعی پکڑ لیا ہے تو اسے قتل کر دیں ورنہ دوبارہ ایسا موقع نہیں ملے گا۔

دستاویز میں وکاش یادو کے بھارتی حکومت کے کابینہ سیکریٹریٹ سے تعلق کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں بھارت کا خفیہ ادارہ را قائم ہے۔

دوسری جانب نکھل گپتا کے وکلاء نے بھی اعتراف کیا ہے کہ گپتا اور وکاش یادو نے نیپال یا پاکستان میں ایک الگ ممکنہ ہدف کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

امریکی پراسیکیوٹرز نے اس سازش کو سیاسی قتل کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے نے امریکی خودمختاری اور بنیادی اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ نکھل گپتا نے 13 فروری 2026 کو پنوں کے قتل کی سازش اور منی لانڈرنگ کے الزامات تسلیم کر لیے تھے، اور امریکی ڈسٹرکٹ جج وکٹر میرّیرو کی عدالت میں ان کی سزا کا فیصلہ 20 نومبر کو متوقع ہے۔