تازہ ترین
سیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹسیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
دنیا

ایران کی ناکہ بندی میں توسیع، تیسرا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں داخل

ناکہ بندی

ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو مزید وسیع کرتے ہوئے امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ مشرق وسطیٰ میں داخل ہو گیا۔

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ کا اسٹرائیک گروپ امریکی سینٹرل کمانڈ کے آپریشنل علاقے میں داخل ہو گیا ہے اور اس نے خطے میں پہلے سے موجود 2 دیگر طیارہ بردار بحری جہازوں کے گروپوں کو جوائن کر لیا ہے۔

ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد کرانے والی امریکی بحری افواج کو مزید تقویت ملی ہے۔

علاقے میں پہلے سے موجود 2 دیگر طیارہ بردار اسٹرائیک گروپوں میں یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش اور یو ایس ایس جارج واشنگٹن شامل ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بحیرہ عرب میں کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں طیارہ بردار اسٹرائیک گروپ امریکا کی ایک بڑی بحری تعیناتی کا حصہ ہیں، جس میں بحریہ کے 20 سے زائد جہاز شامل ہیں، جنہیں ناکہ بندی میں مدد فراہم کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

یہ تعیناتی مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری طاقت کے ایک بڑے اجتماع کی نمائندگی کرتی ہے، جس سے واشنگٹن کی سمندری آمدورفت کی نگرانی کرنے، فوجی کارروائیوں میں مدد دینے اور ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے۔