تازہ ترین
سیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹسیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
دنیا

پاکستانی تجزیہ کار نے بھارتی ٹی وی کے لائیو شو میں فالس فلیگ آپریشنز کا پول کھول دیا

پاکستانی تجزیہ کار

پاکستانی تجزیہ کار نے بھارتی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں کلگام اور پہلگام واقعات پر بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات کو حقائق کے ساتھ بے نقاب کر دیا۔

پاکستانی تجزیہ کار حیدر حیات خان نے بھارتی نیوز چینل کے لائیو شو میں کلگام اور پہلگام فالس فلیگ آپریشنز کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات کو حقائق کے ساتھ بے نقاب کر دیا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر حیات خان نے کہا کہ مودی سرکار اور بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر کے ہر سیکیورٹی واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے موسیٰ عرف آصف فوجی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تاہم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے انہیں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

حیدر حیات خان نے مزید کہا کہ حال ہی میں کلگام واقعے پر بھارتی گودی میڈیا نے شور مچایا کہ اس میں لشکر طیبہ سے وابستہ لطیف بٹ ملوث ہے، لیکن لطیف بٹ جموں و کشمیر یوتھ نیشنل کانفرنس کے شمالی کشمیر کے جوائنٹ سیکریٹری نکلے، جو خود میڈیا کے سامنے آ گئے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ہر الیکشن سے قبل فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف بیانیے کو ہوا دینے کے لیے بھارتی میڈیا کو استعمال کرتی ہے۔