تازہ ترین
سیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹسیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
دنیا

امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعطل سے عالمی معیشت کو تباہ کن نتائج کا سامنا ہے، انتونیو گوتریس

امریکا اور ایران

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعطل اور نہ جنگ، نہ امن کی کیفیت کی وجہ سے عالمی معیشت کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منیلا میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک سنجیدہ سفارتی عمل کی ضرورت ہے، جو مذاکرات پر مبنی ہو تاکہ امریکا اور ایران کے درمیان نہ جنگ، نہ امن کی کیفیت کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایندھن کی بلند قیمتیں، کھاد تک مشکل رسائی اور دیگر منفی اثرات ایسے مسائل ہیں، جو اس تنازع کی وجہ سے پوری دنیا میں محسوس ہو رہے ہیں۔

امریکا، چین اور روس کے درمیان متوقع سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر جوہری ہتھیاروں میں کمی کا کوئی پروگرام ہوا تو اقوامِ متحدہ اس میں مکمل طور پر شریک ہونے اور بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔