ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس بنیادی خوراک کے اشیائے خوردونصب کے اتنے ذخائر موجود ہیں، جو اگلے کم از کم چھ ماہ تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔
ایران کی وزارت زراعت کے شعبہ ترقی تجارت کے نائب وزیر محمد رضا طلائی نے کہا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران کے پاس بنیادی خوراک اور اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر موجود ہیں، جو گزشتہ بیس سالوں میں سب سے زیادہ سطح پر ہیں۔
انہوں نے ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تک کہ اگر تمام سرحدوں کے بند ہونے کا تصور بھی کر لیا جائے، تب بھی ملک کے بنیادی اشیائے خوردونصب کے ذخائر چھ ماہ تک کے لیے مکمل طور پر محفوظ اور بیمہ شدہ ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے جنوبی بندرگاہوں کی مہینوں پر محیط بحری ناکہ بندی کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایران کے زمینی سپلائی کے راستوں کو بھی بلاک کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔






