عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اور بچوں اور خواتین کی شکایات کے جلد ازالے کے لیئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالت قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد تمام ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں تیزی آئی ہے، اب سالوں کی طرح کوڑا سڑکوں پر نہیں پڑا رہتا بلکہ لوگوں کو اس تبدیلی کا احساس ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں بیمار افراد کو گھروں میں دوائیاں مل رہی ہیں، کینسر اسپتال کا جلد افتتاح ہونے جا رہا ہے، سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلے بہتر ہوئے ہیں اور کسانوں سمیت بے شمار منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، جس سے بہت سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔
خواتین اور بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بڑے اہم فیصلے کیے ہیں، ورچوئل پولیس اسٹیشنز کو ایک بلین سے زائد خواتین نے وزٹ کیا ہے، 92 فیصد کیسز ان تھانوں میں حل کیے گئے ہیں اور 96 ہزار سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں تاکہ کرائم کو کنٹرول کیا جا سکے جبکہ جنوبی پنجاب میں اس حوالے سے شکایات کم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے خلاف کیسز میں 44 فیصد ہمسائے اور 54 فیصد فیملی کے افراد شامل ہوتے ہیں، اس لیے پنجاب اب اینٹی ریپ قانون بنائے گا، تمام متعلقہ قوانین کو ضم کر کے ایک قانون بنایا جائے گا اور بچوں اور خواتین کی شکایات کے جلد ازالہ کے لیے علیحدہ خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی تاکہ مجرموں کا باعزت بری ہونا بند ہو سکے۔
چوہدری سالک کی جانب سے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے حوالے پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ تو حکومت خود شائع کرتی ہے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں ان پر تفصیلی بات ہوتی ہے، 93 فیصد پیراز سیٹل ہو جاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک کو آڈیٹر کی رپورٹ کی نہیں بلکہ بھری الماریوں کی نشاندہی کرنی چاہیے، کیونکہ پنجاب واحد صوبہ ہے، جہاں کرپشن کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری ہیں۔






