تازہ ترین
سیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹسیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
پاکستان

نئے صوبوں کا فیصلہ میں نے یا آپ نے نہیں، پارلیمنٹ نے کرنا ہے، صدر زرداری کا محسن نقوی کو دو ٹوک جواب

صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری نے محسن نقوی کو واضح کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر کسی قسم کی قانون سازی ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور محسن نقوی کے درمیان زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ہونے والی ملاقات در اصل 9 نومبر کو شیڈول تھی۔ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے ملک کی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر صدر زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران صدر زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ سے شکوہ کیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت وفاقی حکومت کے رویے پر خوش نہیں ہے اور انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر کسی قسم کی قانون سازی ممکن نہیں ہو سکے گی۔

ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کا قیام یا انتظامی یونٹس بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس پر صدر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا فیصلہ میں نے یا آپ نے نہیں کرنا بلکہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔