تازہ ترین
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیںاسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیں
پاکستان

پاک آئی ڈی میں زیرِ عمل درخواست کب منسوخ ہو سکتی ہے؟ جانیے

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے جمع کرائی جانے والی درخواستوں کی منسوخی سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی ہے۔

نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی پر موجود درخواست کو اس وقت منسوخ کیا جاسکتا ہے جب اسے ابھی جمع نہ کروایا گیا ہو یا کیس آفیسر کی جانب سے درخواست واپس کردی گئی ہو۔ ایسی صورت میں شہری درخواست کو آگے بڑھانے کے بجائے اسے منسوخ کروا سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگر کوئی شہری درخواست جمع کروانے کے بعد اس پر مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتا تو اسے فیس جمع نہیں کروانی چاہیے۔ ایسی درخواست 10 دن گزرنے کے بعد خود بخود منسوخ ہوجائے گی۔ اس طرح شہریوں کو درخواست کی منسوخی کے لیے الگ سے کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

درخواست کا کوالٹی چیک مسترد ہونے پر کیا کریں؟

نادرا نے درخواست کا کوالٹی چیک (QC) مسترد ہونے کی صورت میں بھی شہریوں کو طریقہ کار بتا دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہدایات کے مطابق اگر کسی شہری نے نادرا دفتر یا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائی ہو اور بعد میں اس کا کوالٹی چیک مسترد ہوجائے تو وہ کسی بھی قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر جا سکتا ہے۔

نادرا دفتر میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد شہری کی درخواست دوبارہ جمع کرلی جائے گی۔ یہ درخواست ایگزیکٹو کیٹیگری میں بغیر کسی اضافی فیس کے پراسیس کی جائے گی۔

بیرون ملک پاکستانی شکایت کہاں درج کروائیں؟

نادرا کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی اس مسئلے کا حل موجود ہے۔ اگر کسی شہری نے پاک آئی ڈی کے ذریعے نائیکوپ (NICOP) یا پی او سی (POC) کی درخواست جمع کروائی ہے، لیکن وہ ایسے ملک میں موجود ہے جہاں نادرا کا کوئی سینٹر قائم نہیں تو اسے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ایسے شہری نادرا کے آن لائن شکایتی پورٹل complaints.nadra.gov.pk پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ شکایت موصول ہونے کے بعد ضروری کارروائی مکمل کی جائے گی۔

نادرا کی جانب سے کارروائی مکمل ہونے پر شہری کی پاک آئی ڈی ایپ میں موجود درخواستوں کے سیکشن میں ایک نئی درخواست ظاہر ہوجائے گی۔ اس درخواست کی پراسیسنگ بھی ایگزیکٹو کیٹیگری میں بغیر کسی فیس کے کی جائے گی۔