تازہ ترین
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیںاسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیں
پاکستان

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کے لیے اہم خبر، تنخواہیں اور پنشن فوری ادا کرنے کا حکم

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن ہنگامی بنیادوں پر فوری ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے صوبے بھر کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کو باضابطہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس نے تمام ٹی ایم ایز کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ اس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کی اکتوبر 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں مزید تاخیر نہ کی جائے اور دستیاب فنڈز سے فوری ادائیگی کا انتظام کیا جائے۔

مراسلے کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے صوبے کے بندوبستی اور ضم شدہ اضلاع کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے لیے مطلوبہ گرانٹ جاری کردی ہے۔ اس کے علاوہ آکٹروئی فنڈز بھی فراہم کردیے گئے ہیں تاکہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا عمل مکمل کیا جاسکے۔

لوکل کونسل بورڈ نے تمام متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جاری کیے گئے فنڈز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے۔ اس سلسلے میں تمام تحصیل میونسپل افسران کو معاملہ انتہائی ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادائیگیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس کی باقاعدہ تصدیق بھی ضروری ہوگی۔ اس مقصد کے لیے ہر ٹی ایم اے کو مجاز افسر کے دستخط شدہ تصدیقی سرٹیفکیٹ تیار کرکے لوکل کونسل بورڈ میں جمع کرانا ہوگا۔

یہ سرٹیفکیٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے اور مزید ضروری کارروائی کے لیے طلب کیے گئے ہیں۔ اس طرح متعلقہ اداروں کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی مکمل ہونے کی تصدیق کی جاسکے گی۔