تازہ ترین
جمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیانجمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیان
سوشل میڈیا رجحان

مریم نواز نے پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کا ہدف 40 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 12 ہزار کردیا

پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم کا ہدف 40 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 12 ہزار کردیا، جس کا مقصد مزید طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

مریم نواز نے یہ اعلان منگل کو راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں 12ویں لیپ ٹاپ اور میرٹ اسکالرشپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکیم میں توسیع حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی وسائل اور مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔

راولپنڈی میں منعقدہ تقریب کے دوران اسلام آباد کی وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 3,562 طلبہ کو 13ویں نسل کے Intel Core i7 لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے، جبکہ 451 طلبہ کو ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 4 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے کی اسکالرشپس بھی دی گئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور میرٹ پر مبنی اسکالرشپس طلبہ کی محنت اور تعلیمی کامیابیوں کا انعام ہیں، یہ حکومت کی جانب سے کوئی احسان نہیں بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت 53 ہزار 488 طلبہ مستفید

وزیراعلیٰ نے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تفصیلات بھی بیان کیں، جس کے تحت مستحق خاندانوں کے باصلاحیت طلبہ کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی گئیں، جس کے بعد پروگرام کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی۔ دوسرے مرحلے میں مزید 20 ہزار طلبہ مستفید ہوئے، جبکہ تیسرے مرحلے میں 53 ہزار 488 طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی گئیں۔

پروگرام کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز تک بھی توسیع دی گئی ہے، جبکہ دیگر صوبوں اور علاقوں کے طلبہ کے لیے بھی اسکالرشپس مختص کی گئی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی طالب علم کو والدین کی مالی مشکلات کے باعث تعلیم چھوڑنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم اور ترقی میں سرمایہ کاری ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔