تازہ ترین
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیںاسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیں
دنیا

امریکا میں فضائی بحران، تکنیکی خرابی سے 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر، آپریشنز کی بحالی شروع

امریکا میں فضائی نظام کی خرابی

واشنگٹن (جی ٹی وی نیوز): امریکا میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث شدید متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ نظام کو مکمل طور پر معمول پر آنے میں مزید وقت درکار ہوگا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) نے ملک بھر میں گراؤنڈ اسٹاپ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

امریکی فضائی نظام میں خرابی کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی، جبکہ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ عالمی سطح پر بھی اس بحران کے اثرات سامنے آئے اور ایشیا، یورپ اور کینیڈا سمیت مختلف خطوں میں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

تکنیکی خرابی کے باعث ریڈار اور مواصلاتی نظام متاثر

امریکی حکام کے مطابق تکنیکی خرابی سے ریڈار اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی صلاحیت متاثر ہوئی، جبکہ 22 ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں مسائل سامنے آئے۔ امریکی ٹی وی رپورٹس میں ریڈیو فریکوئنسیز کے متاثر ہونے کا بھی بتایا گیا۔

امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ڈیٹا کے حد سے زیادہ دباؤ کے باعث سوئچز اور راؤٹرز بند ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں فضائی ٹریفک کنٹرول کا نظام متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے تقریباً 50 ارب ڈالر درکار ہیں اور موجودہ صورتحال سے مکمل طور پر نکلنے میں وقت لگے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کانگریس سے ہنگامی فنڈنگ کا مطالبہ

امریکی وزیر ٹرانسپورٹ نے فضائی نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے کانگریس سے ہنگامی فنڈنگ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر مستحکم مواصلاتی نظام کے باعث حکام کو فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم بند کرنا پڑا، جبکہ ہزاروں مسافروں کو ایئرپورٹس پر رات گزارنے کی نوبت آسکتی ہے۔

سائبر حملے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا

سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی مارک وین مولن کے مطابق واقعے کا مائیکروسافٹ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سائبر حملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور صدر ٹرمپ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ پروازوں کے بحران کی وجہ سائبر حملہ یا مصنوعی ذہانت نہیں لگتی۔ حکام کے مطابق ایف اے اے کے تکنیکی ماہرین خرابی کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ایف بی آئی بھی معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

یوروکنٹرول کے مطابق امریکی فضائی نظام میں خرابی کے باعث یورپ سے امریکا جانے والی پروازیں بھی عارضی طور پر متاثر ہوئیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کی ویب سائٹس پر بھی مواصلاتی خرابی کے باعث موسمی معلومات تک رسائی متاثر ہوئی۔