تازہ ترین
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیںاسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیں
دنیا

صرف آئی فون اور موٹر سائیکل کے لیے نانا کا قتل، 13 سالہ لڑکی سمیت 4 ملزمان گرفتار

بھارتی ریاست کیرالہ میں آئی فون اور موٹر سائیکل خریدنے کے لیے رقم حاصل کرنے کی خاطر 13 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے تین دوستوں کے ساتھ مل کر 67 سالہ نانا کو قتل کروا دیا۔

پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد چاروں کم عمر ملزمان کے خلاف 740 صفحات پر مشتمل چالان جووینائل جسٹس بورڈ میں جمع کرا دیا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق واقعہ ریاست کیرالہ کے ضلع کوٹایم کے علاقے کاروواٹا میں 15 اگست کی رات پیش آیا۔ پولیس چالان کے مطابق لڑکی نے اپنے تین دوستوں کے ساتھ مل کر تقریباً دو ماہ تک انسٹاگرام کے ذریعے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ مبینہ منصوبے کا مقصد لڑکی کے لیے آئی فون اور اس کے ایک دوست کے لیے موٹر سائیکل خریدنے کی رقم حاصل کرنا تھا۔

باتھ روم کی چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے

پولیس کے مطابق تینوں لڑکے گھر کے باتھ روم کی چھت کی ٹائل ہٹا کر ہوا دان کے راستے اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے 67 سالہ بزرگ کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر چادر سے ان کا چہرہ دبایا، جس کے بعد ان کے ہاتھ دھوتی سے رانوں کے ساتھ باندھ دیے اور ٹانگیں تولیے سے جکڑ دیں۔

چالان میں درج تفصیلات کے مطابق ملزمان نے بزرگ کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ واردات کے بعد گھر سے 36 گرام سونا بھی چوری کیا گیا۔

واٹس ایپ ویڈیو کال پر لڑکی کو قتل کے مناظر دکھائے گئے

پولیس کے مطابق قتل کا انکشاف 17 اگست کو ہوا اور اسی روز چاروں کم عمر ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکوں نے قتل کے مناظر واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے لڑکی کو بھی دکھائے تھے۔

تحقیقات کے دوران چاروں ملزمان کے موبائل فونز سے انسٹاگرام اور دیگر چیٹس حاصل کی گئیں، جنہیں چالان میں شواہد کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 سم کارڈز اور سائبر ماہرین کی مدد سے حاصل کردہ معلومات بھی تفتیش کا حصہ بنائی گئیں۔ پولیس کے مطابق ان سم کارڈز میں سے ایک صرف قتل والے دن فعال کیا گیا تھا۔

87 گواہ اور سی سی ٹی وی کی 6 ویڈیوز چالان کا حصہ

پولیس کی جانب سے جووینائل جسٹس بورڈ میں جمع کرائے گئے 740 صفحات کے چالان میں 87 گواہ، 98 دستاویزات، 12 مادی شواہد اور سی سی ٹی وی کی 6 ویڈیوز شامل ہیں۔

پولیس نے تین لڑکوں کے خلاف بالغ افراد کی طرح مقدمہ چلانے کی درخواست بھی دائر کی ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ جووینائل جسٹس بورڈ جرم کی سنگینی اور ملزمان کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کرے گا، جبکہ 13 سالہ لڑکی کا مقدمہ کم عمر ملزمان کے بورڈ میں ہی چلایا جائے گا۔